حیدرآباد۔13۔مئی (اعتماد نیوز)کانگریس پارٹی نے آج ایگزیٹ پولس کو فضول
قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2004اور 2009میں بھی عوام کو این ڈی اے کی تائید میں
ایگزٹ پولس کے ذریعہ گمراہ
کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نتائج اسکے بر عکس
رہے۔ کانگریس کے معتمد عمومی دگوجے سنگھ نے بذریعہ ٹویٹر کہا کہ انتخابات
میں جملہ 80کروڑ عوام نے شرکت کی نہ کہ انٹر نیٹ کے ایک لاکھ افراد ۔